(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اوباش نوجوانوں کی کار ریسنگ، موٹرسائیکل نوجوان کو کچل دیا ۔
کار ریسنگ کےدوران موٹرسائیکل سوارکوکچلنےکی سی سی ٹی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔فوٹیج میں دو تیز رفتار گاڑیوں کو ریس لگاتےدیکھاجاسکتا ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریسنگ میں پیچھے سے آنے والی گاڑی نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو اپنے ساتھ گھسیٹتی ہوئی آگے لےگئی۔
واقعہ کا مقدمہ متاثرنوجوان سیف الرحمان کےبھائی کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس اے میں درج کرلیا گیا۔
سیف الرحمن کے سر پر گہری چوٹ آنے کے باعث جنرل ہسپتال زیرعلاج ہے ۔متاثرہ نوجوان وینٹی لیٹر پر ہے، ڈاکٹرز کےمطابق حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔
سیف الرحمن کی چند روزقبل نجی کمپنی میں نوکری لگی تھی۔