چنگ چی ہراسانی کیس میں 2 افراد گرفتار

چنگ چی ہراسانی کیس میں 2 افراد گرفتار
لاہور: جشن آزادی کے موقع پر لاہور کی ایک شاہراہ پر چنگ چی رکشہ میں بیٹھی میں لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے الزام میں آخر کار 2 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے، تفتیش کا عمل ابتدائی مراحل میں ہے اس لئے گرفتار شدگان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر جہاں مینار پاکستان کے سائے تلے سینکڑوں افراد کی طرف سے ایک لڑکی کو ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا وہیں پر ایک اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں چنگ چی رکشہ میں بیٹھی ایک لڑکی کو اوباش نوجوان کی طرف سے ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا ۔ سوشل میڈیا پر یہ کلپ وائرل ہونے کے بعد اب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پنجاب پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور ان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ ملزمان کی شناخت فی الحال میڈیا سے چھپائی جا رہی ہے تاکہ تفتیش کے عمل میں کسی مرحلہ پر پہنچا جا سکے۔

Watch Live Public News