ریحام خان نے ن لیگ کو پی ٹی آئی سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا

ریحام خان نے ن لیگ کو پی ٹی آئی سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا
سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے پاکستان مسلم لیگ ن کو پی ٹی آئی سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں ریحام خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو پی ٹی آئی سے سیکھنا چاہیے کہ کس طرح ایک رہنما کی گرفتاری پر مزاحمت کی جاتی ہے، سہولت نہیں دی جاتی، لڑنا ہی سیاست ہے۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ ' مسلم لیگ ن کو انتشار خان سے بری پراڈکٹ کی زبردست مارکیٹنگ کرنے کا فن سیکھنا چاہیے، ن لیگ کو یہ سمجھنا بھی ضروری ہے کہ اچھی گورننس کے ساتھ ساتھ فعال پی آر کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ خیا ل رہے کہ گزشتہ رات عمران خان کو گرفتار کرنے کی خبریں سامنے آنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان کی گرفتاری روکنے کیلئے بنی گالا پہنچنا شروع ہوگئے تھے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔