انٹرنیٹ سست روی کا شکار دو سب میرین کیبل میں فالٹ کی وجہ سے بنا، پی ٹی اے

انٹرنیٹ سست روی کا شکار دو سب میرین کیبل میں فالٹ کی وجہ سے بنا، پی ٹی اے
کیپشن: انٹرنیٹ سست روی کا شکار دو سب میرین کیبل میں فالٹ کی وجہ سے بنا، پی ٹی اے

ویب ڈیسک: ذرائع پی ٹی اے کے مطابق کراچی سمندر کے قریب ایس ایم ڈبلیو فور کیبل میں خرابی پیدا ہوئی۔ ایس ایم ڈبلیو فور کیبل میں خرابی دور ہونے سے متعلق کوئی ٹائم لائن نہیں بتائی جاسکتی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایم ڈبلیو فور کیبل میں 18 جون 2024 کو فالٹ سامنے آیا۔ اے اے ای ون کیبل میں خرابی ایران اور قطر کی ری روٹنگ کے باعث آئی۔ بتایا گیا ہے کہ اے اے ای ون کیبل میں خرابی 27 اگست تک دور ہونے کا امکان ہے۔ 

پی ٹی اے ذرائع نے کہا ہے کہ  اے اے ای ون کیبل کی ٹریفک کو متبادل ذرائع پر منتقل کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹریفک کو آئی ایم وی ای کیبل پر منتقل کیا جارہا ہے۔

Watch Live Public News