کراچی؛ پٹاخوں کے گودام میں دھماکا، مالک کو گرفتار کرلیا گیا

کراچی؛ پٹاخوں کے گودام میں دھماکا، مالک کو گرفتار کرلیا گیا

ویب ڈیسک: کراچی کے علاقہ ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکا،  گودام کے مالک حنیف عرف پٹاخہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

 پولیس حکام کے مطابق حنیف زخمی حالت میں نجی اسپتال میں زیر علاج ہے ، صحت ٹھیک نہ ہونے کے باعث بیان قلمبند نہیں کیا جاسکا.

 حنیف کا بھائی ایوب گزشتہ رات جناح اسپتال سے فرار ہوگیا ، ایوب کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے.

دونوں بھائیوں کو واقعے کی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے ، مقدمے میں قتل بالسبب ، غفلت و لاپرواہی اور دیگر دفعات عائد کی گئی ہیں.

 جائے وقوعہ سے بڑی تعداد میں پٹاخے بھی برآمد کیے گئے ہیں،  دھماکے کے نتیجے میں اب تک 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ،عمارت سے 4 افراد کی لاشیں ملیں جبکہ 2 زخمی دم توڑ گئے,  واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے.

Watch Live Public News