پاکستان نےدہشت گردی کےخلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دیں،وزیرخارجہ

پاکستان نےدہشت گردی کےخلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دیں،وزیرخارجہ
پاکستان نےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں، خطےکا امن افغانستان میں امن سے مشروط ہے۔ واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، عمران خان ایک خاص وجہ کیلئے جلد انتخابات چاہتے ہیں، وہ چاہتے ہیں خاص جگہوں پر موجود ان کے حمایتی انتخابات میں مدد کریں۔ وزیر خارجہ نے کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوامیں دہشت گردی عمران خان کی پالیسیوں کی وجہ سے پھیلی ہے ، پی ٹی آئی حکومت نے کے پی پرتوجہ دی ہوتی تو آج یہ حالات نہ ہوتے، کوئی سیاسی جماعت اور ادارہ عمران خان کی بلیک میلنگ میں نہیں آئے گا۔ وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ انسداد دہشت گردی سمیت دیگر معاملات پر بات ہوئی، افغانستان میں طالبان اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے، افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر گروہ مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے، رواں سال ریکارڈ بارشیں پاکستان میں سیلاب کا باعث بنیں جس سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔