فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری جہلم سے گرفتار

فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری جہلم سے گرفتار
جہلم: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی کو جہلم سے گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو ضلع کچہری سے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، فواد چوہدری اپنے بھائی فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لئے آئےتھے۔ خیال رہے کہ دو رو ز قبل اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری نے کہا تھا کہ فواد چوہدری8 فروری 2024ء کا الیکشن کس جماعت سےلڑیں گے، یہ بھی سب کے لیے سرپرائز ہوگا۔ واضح رہے کہ اس وقت 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے، کئی اہم سیاسی رہنما اب تک کاغذات نامزدگی جمع کرا چکے ہیں ۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ تھی تاہم الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں دو دن کی توسیع کردی تھی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔