پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کالعدم قرار،بلے کا نشان نہیں ملے گا

پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کالعدم قرار،بلے کا نشان نہیں ملے گا
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کالعدم قرار دیتے ہوئے بلے کا نشان واپس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نےکیس کی سماعت کی،فیصلہ ممبر کے پی اکرام اللہ خان نے تحریر کیا. الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلے میں‌کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو درخواست گزاروں نے چیلنج کیا تھا، الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے بھی انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات اٹھائے تھے۔ جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے مبینہ نئے چیئرمین نے انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق دستاویز جمع کروائیں، پی ٹی آئی پر عام اعتراضات یہ تھے کہ پارٹی آئین کے تحت انتخابات نہیں بلکہ خفیہ طور پر کرائے گئے، کسی بھی ممبر کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی گئی، پی ٹی آئی کے دفتر میں کاغذات نامزدگی نہ تھے، خواہاں شخص نے بلے کا انتخابی نشان لینے کے لیے ایسا کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے پی ٹی آئی کو سوالنامہ دیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔