25، 26 کے بعد 27 دسمبر کو بھی عام تعطیل ہوگی، اعلان کردیا گیا

25، 26 کے بعد 27 دسمبر کو بھی عام تعطیل ہوگی، اعلان کردیا گیا

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم پاکستان بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر 27 دسمبر کو صوبہ سندھ میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 27 دسمبر کو تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ بینظیر بھٹو شہید کو 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ گولیاں مار کر شہید کردیا گیا تھا۔

 بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر سندھ میں ہر سال عام تعطیل ہوتی ہے، اور ملک بھر میں ان کی برسی عقیدت و احترام سے منائی جاتی ہے۔

دوسری جانب  25دسمبر کو پنجاب بھر میں عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کیا جبکہ 26 دسمبر کو صرف مسیحی برادری کو عام تعطیل ہوگی۔

اطلاعات کے مطابق پنجاب میں بانی پاکستان کے یوم پیدائش ( 25 دسمبر 2025) بروز  جمعرات عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، اس مناسبت سے رواں ہفتے ایک ساتھ تین چھٹیاں ہیں، 25 دسمبر کو جمعرات 25، 26 کو جمعہ اور ہفتے کے روز 27 دسمبر آتا ہے اور اسی روز  سابق وزیراعظم پاکستان بینظیر بھٹو شہید کی برسی ہے۔ 

Watch Live Public News