پی ایس ایل 8: ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو شکست دیدی

پی ایس ایل 8: ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو شکست دیدی
ملتان : پاکستان سپر لیگ کے 11 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو شکست دیدی ہے۔ ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے تھے۔ ملتان کے 197 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بناسکی۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے شاندار سنچری اسکور کی، وہ 64 گیندوں پر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 110 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ شان مسعود نے 51 اور ریلی روسو نے 29 رنز بنائے۔ کراچی کی جانب سے محمد عمر اور شعیب ملک نے 1،1 وکٹ لی۔ کراچی کنگز کی جانب سے اوپنر جیمز ونس نے شاندار بیٹنگ کی اور 75 رنز بنائے ۔ کپتان عماد وسیم ٹیم نے 26 گیندوں پر 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ میتھیو ویڈ 20، حیدر علی 12،شعیب ملک 13 جبکہ بین کٹنگ 12 رنز بنائے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی نے دو جب کہ اسامہ اور خوش دل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ خیال رہے کہ ملتان سلطانز رواں سیزن کی ٹاپ ٹیم ہے، 4 میچز میں صرف ایک میں شکست ہوئی ہے۔ کراچی کنگز نے بھی چار میچز کھیلے ہیں جن میں سے اسے 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔