مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی میں ڈبل سنچری مکمل  کرلی

مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی میں ڈبل سنچری مکمل  کرلی

(ویب ڈیسک )  پاکستان  مسلم لیگ   ن نے پنجاب اسمبلی میں ڈبل سنچری مکمل کر لی ہے۔

مسلم لیگ ن پنجاب اسمبلی کے پہلے اجلاس میں نمبر گیم شو کرے گی۔ مسلم لیگ ن میں 23 آزاد اراکین  اب تک شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔ مسلم لیگ ن نے پنجاب میں 137 نشتوں پر کامیابی حاصل کی تھی،   مسلم لیگ ن کی نمبر گیم آزاد اراکین کو ملا کر 160 ہو گئی۔

الیکشن کمیشن  کی جانب سے  مسلم لیگ کو خواتین کی 36 اور اقلیت کی 5 مخصوص نشتیں بھی دے دی گئیں ہیں۔جس کے بعد   پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشتوں کو ملا کر مسلم لیگ ن 201 اراکین کے ساتھ سب سے آگے ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں سادہ اکثریت کے لیے 186 اراکین اسمبلی کی حمایت ضروری ہے۔

Watch Live Public News