پی ایس ایل9: سٹیڈیم عمران خان کے نعروں سے گونج اٹھا، ویڈیو وائرل

پی ایس ایل9: سٹیڈیم عمران خان کے نعروں سے گونج اٹھا، ویڈیو وائرل
کیپشن: Imran Khan slogan
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: پاکستان سپرلیگ کے 9 ویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلےجاری ہیں، کرکٹ شائقین کا جوش خروش بھی قابل دید ہے، مگر سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو نے کرکٹ کے مداحوں کے ساتھ ساتھ اس ویڈیو کو دیکھنے والوں کو بھی حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے آٹھویں میچ  میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نے اسلاآباد یونائیٹڈ کو بآ سانی 3 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔ مگر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے سب کو حیران کردیا کیونکہ کرکٹ کے دیوانے اسٹیڈیم میں دلچسپ مقابلے دیکھنے تو گئے مگر جب نعرے لگانے کے لئے اعلان کیا گیا کہ " تیری جان میری جان" سب مل کر بولیں گے پاکستان، پاکستان!

جیسے ہی نعرے لگنا شروع ہوئے شائقین کرکٹ نے عمران خان ، عمران خان کے نعرے بلند کردیے، سینیئر صحافی صابر شاکر اور عمران ریاض نے اس ویڈیو  کو اپنے آفیشل ایکس اکاونٹ پر بھی شیئر کیا ہے۔ ایک اور ویڈیو سامنے آئی جس میں نعرے لگائے جارہے ہیں کون بچائے گا پاکستان؟ آئی آئی پی ٹی آئی! کرکٹ شائقین کے سامنے پولیس والے بھی موجود ہیں۔