راولپنڈی ( پبلک نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔ دہشت گرد ہمیں شکست نہیں دے سکتے۔ تمام سکیورٹی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے گارنٹی دی ان کی زمین سے پاکستان میں کارروائی نہیں ہوگی۔ ٹی ٹی پی قانون اور آئین کے جھنڈے تلے آنا چاہیں دروازے کھلے ہیں۔ این ڈی ایس اور راء کو افغانستان میں شکست ہوئی۔ افغانستان میں شکست کے بعدچھوٹے موٹے گروہ پاکستان میں واقعات کررہے ہیں۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان کو تھکی ہوئی اپوزیشن ملی۔ اپوزیشن کو کہناچاہتا ہوں حکومت کہیں نہیں جارہی۔ اپوزیشن نے جمہوری نقصان کرنے کی کوشش کی تو ان کا نقصان ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان اور بلاول دونوں مل کر آجائیں۔ احتجاج کرنے والے قانون توڑیں گے تو قانون حرکت میں آئے گا۔ صدارتی نظام کے حوالے سے کابینہ میں کوئی تجویز نہیں آئی۔ عمران خان کی نیت صاف ہے اللہ پاک اس کی مدد کررہا ہے۔ حکومت دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پچھلے 3ماہ سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے میں طالبان کے کردار کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہم چین کی دوستی کو کسی مفاد کی خاطر قربان نہیں کریں گے۔ پاک چین دوستی22کروڑ عوام کی آواز ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ کو او آئی سی کا اجلاس ہونے جارہا۔ ہے۔ او آئی سی کے مہمان23 مارچ کی پریڈ میں شرکت کریں گے۔ 23 مارچ کے دن اسلام آباد کی سڑکیں بند کردیں گے۔ پاکستان کی ترقی کو بھارت ایک آنکھ نہیں بھاتا۔ اپوزیشن سے کہوں کا احتجاج کی تاریخ 23مارچ سے پہلے یا بعد میں رکھیں۔ انڈیا انتہا پسند ہندوؤں کا ہندوستا ن بن چکا ہے۔