آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کورونا وائرس کا شکار 

آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کورونا وائرس کا شکار 

لاہور: (ویب ڈیسک )  آسٹریلوی  کرکٹ ٹیم کے بیٹر ٹریوس ہیڈ کوویڈ 19 کا شکار ہوگئے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے ٹریوس ہیڈ کے کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کر دی  ہے۔کرکٹ آسٹریلیا  کے مطابق  ٹریوس ہیڈ تاخیر سے برسبین پہنچیں گے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے اختتام پر ٹریوس ہیڈ کی طبیعت ناساز ہوئی  ہے، ٹریوس ہیڈ کو منگل کی صبح تک برسبین جانے سے روکا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ  ٹریوس ہیڈ کو صحت یاب ہونے کے لیے وقت دیا گیا ہے ۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ سیشن کل شروع ہو گا۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ جمعرات سے شیڈولڈ ہے۔