(ویب ڈیسک ) دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹ سے ہرا دیا۔
دوسرا ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کا دیا گیا 75 رنز کا ہدف پاکستان نے پورا کر لیا۔کپتان بابر اعظم اور عبداللہ شفیق کے 24،24 ناٹ آؤٹ رہے۔کپتان بابر اعظم نے آخری 2 گیندوں پر لگاتار دو چھکے لگائے۔
ہدف کے تعاقب میں قومی اوپنر امام الحق 9 اوراذان اویس 18 رنز بنا سکے۔ پاکستان کی جیت سے کے 2 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی۔
ساجد خان کا جادو سر چڑھ کر بولا، میچ میں مجموعی طور پر 8 شکار کیے۔ ویسٹ انڈیز کا وائٹ واش کرنے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ ویسٹ انڈیز اپنی سرزمین پر 26 سال بعد پاکستان کو ٹیسٹ سیریز ہرانے کے لیے پرعزم تھا۔
پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کے 344 رنز کے جواب میں پاکستان نے 387 رنز بنائے۔43 رنز کے خسارے کا شکار ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں 117 رنز بنائے۔
پاکستان کی طرف سے عبداللہ شفیق 160 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ بابر اعظم نے88 رنز بنائے۔
پاکستان بولر ساجد خان اور علی عثمان کی 4،4 وکٹیں، محمد علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
خیال رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز میں آخری بار 20 اگست 2021 میں ٹیسٹ میچ جیتا تھا۔2021 میں بھی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہوئی۔