عام انتخابات 2024: 136 بین الاقوامی صحافیوں کو کوریج کیلئے ویزے جاری

عام انتخابات 2024: 136 بین الاقوامی صحافیوں کو کوریج کیلئے ویزے جاری
کیپشن: عام انتخابات 2024: 136 بین الاقوامی صحافیوں کو کوریج کیلئے ویزے جاری

ویب ڈیسک: وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے عام انتخابات 2024 کو کوور کرنے کے لیے 136 بین الاقوامی صحافیوں کو ویزے جاری کردیے گئے۔

نگراں حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں بین الاقوامی صحافیوں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ سیلکٹڈ صحافی حضرات کو الیکشن 2024 کی مانیٹرنگ کے حوالے سے ویزا اور کارڈز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق اس فہرست میں بی بی سی، الجزیرہ، ایسوسی ایٹڈ پریس، سی این این اور انڈیپینڈینٹ اردو سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی صحافی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں اسلامک ریپبلک آف ایران براڈکاسٹنگ (آئی آر آئی بی)، رائٹرز، واشنگٹن پوسٹ، اے ایف پی، وائس آف امریکا، عرب نیوز اور اردو نیوز سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو بھی الیکشن کور کرنے کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔