لاہور میں پانچ نشتوں پر دوبارہ انتخابات ہونگے،مریم نواز قومی اسمبلی کی نشت سے دستبردار

لاہور میں پانچ نشتوں پر دوبارہ انتخابات ہونگے،مریم نواز قومی اسمبلی کی نشت سے دستبردار
کیپشن: Maryam Nawaz
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک:ضمنی انتخابات کا معاملہ،شہباز شریف کی جیتی دو صوبائی اسمبلی کی نشتوں پی پی 158 اور پی پی 164 پر دوبارہ انتخاب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز قومی اسمبلی کی نشت این اے 119 سے دستبردار ہو گئیں، این اے 119 پر دوبارہ انتخاب ہوگا،سابق ایم این اے علی پرویز ملک این اے 119 سے انتخاب لڑنے کے مضبوط امیدوار  ہیں،مسلم لیگ ن کی قیادت کا خواجہ سعد رفیق کو بھی اسی نشت پر اتارنے پر غور ہے۔

حمزہ شہباز کی جیتی نشت پی پی 147 پر بھی دوبارہ انتخابات ہوگا،پی پی 147 پر رانا مشہود احمد خان کا نام الیکشن کے لئے زیر غور ہے,آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان کی جیتی نشت پی پی 149 پر بھی دوبارہ انتخاب ہوگا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق آئی پی پی کے رہنما شعیب صدیقی پی پی 149 سے انتخاب میں حصہ لیں گے۔

Watch Live Public News