پاکستان، آسٹریلیا ٹی 20 سیریز:پی سی بی کا پرومو،بھارت پر طنزوائرل

پاکستان، آسٹریلیا ٹی 20 سیریز:پی سی بی کا پرومو،بھارت پر طنزوائرل
کیپشن: پاکستان، آسٹریلیا ٹی 20 سیریز:پی سی بی کا پرومو،بھارت پر طنزوائرل

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز کے لیے جاری کیے گئے پرومو میں بھارت پر طنزیہ انداز میں نشتر چلائے گئے ہیں، جس کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔

پی سی بی کے پرومو میں پاکستان کی مہمان نوازی اور کرکٹ سے محبت کو نمایاں انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک آسٹریلوی شہری ٹیکسی میں سفر کے بعد کرایہ دینا چاہتا ہے مگر ڈرائیور رقم لینے سے انکار کر دیتا ہے اور صرف شکریہ ادا کرتا ہے۔ تاہم جب مسافر ہاتھ نہیں ملاتا تو ٹیکسی ڈرائیور طنزیہ انداز میں کہتا ہے کہ ہاتھ ملانا بھول گئے، لگتا ہے پڑوسیوں کے پاس بھی رُکے تھے۔

بھارتی ٹیم پر اس طنزیہ پرومو کے جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے اور ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔

پرومو میں آغا جی کا کہنا ہے کہ ہم ویسے تو مہمان نواز ہیں، لیکن جب بات کرکٹ کی ہو تو مقابلے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 29 جنوری کو ہوگا، جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب 31 جنوری اور یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔ تینوں میچز لاہور میں منعقد ہوں گے۔

Watch Live Public News