طالبان دور میں غذائی بحران بے قابو، لاکھوں افراد فاقہ کشی پر مجبور

طالبان دور میں غذائی بحران بے قابو، لاکھوں افراد فاقہ کشی پر مجبور
کیپشن: طالبان دور میں غذائی بحران بے قابو، لاکھوں افراد فاقہ کشی پر مجبور

ویب ڈیسک: افغانستان میں طالبان رجیم کے تحت معاشی اور انسانی بحران مزید سنگین صورت اختیار کر گیا ہے، جہاں لاکھوں افراد شدید بھوک اور فاقہ کشی کا سامنا کر رہے ہیں۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی غربت، بے روزگاری اور عالمی امداد کی معطلی نے غذائی بحران کو خطرناک حد تک بڑھا دیا ہے۔

 افغان جریدے ہشت صبح کے مطابق طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان میں غذائی قلت ایک بڑے انسانی المیے میں تبدیل ہو چکی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاکھوں افغان شہری روزانہ کی بنیاد پر خوراک کی شدید کمی اور بنیادی ضروریات کی عدم دستیابی کا سامنا کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News