(ویب ڈیسک ) مشیر کھیل بنگلہ دیش آصف نذرل نے اعلان کیا ہے کہ بنگلہ دیش ٹیم ورلڈ کپ کیلئے بھارت نہیں جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے فیصلے تبدیل نہ کرنے کا اعلان کردیا۔مشیر کھل بنگلہ دیش آصف نزرل کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش ٹیم ورلڈ کپ کیلئے بھارت نہیں جائے گی۔
انہوں نے کہ ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں، بھارت میں ہمیں سیکورٹی خطرات کا سامنا ہے، آئی سی سی نے ہمارے تحفظات کو تسلیم نہیں کیا، اور بھارتی حکومت نے ہمیں قائل کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش تک نہیں کی۔
مشیر کھیل نے کہا کہ ورلڈکپ کے بائیکاٹ کا فیصلہ ہماری حکومت کا ہے،ہم نے ہائبرڈماڈل کے تحت میچز کروانے کی درخواست کی۔
مشیر کھیل ڈاکٹر آصف نذرل نے ورلڈکپ کے لیے بھارت نہ جانے کا اعلان کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ورلڈکپ کھیلنا چاہتے ہیں اور ورلڈکپ کے لیے وینیو سری لنکا ہونا چاہیے۔