ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو لاہور کے تاریخی مقام مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز محمود نے ضلعی انتظامیہ کو باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے۔
شیخ امتیاز کا کہنا ہے کہ جلسے کا مقصد پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے آواز بلند کرنا ہے۔ ان کے مطابق تحریک انصاف پرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور عوامی جلسہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے جلسے کی اجازت دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی بڑی تعداد اس جلسے میں شرکت کرے گی، جس کے تمام تر انتظامات پی ٹی آئی کی جانب سے کیے جائیں گے۔