لاہور:چالان ہونے پر شہری نےموٹرسائیکل کو آگ لگادی

لاہور:چالان ہونے پر شہری نےموٹرسائیکل کو آگ لگادی

ویب ڈیسک: لاہور میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سوار کا چالان ، شہری نے دلبرداشتہ ہوکر اپنی موٹرسائیکل کو آگ لگادی۔

 واقعہ کی موبائل فوٹیج پبلک نیوز کو موصول ہوگئی، ماڈل ٹاؤن کلب چوک کے قریب ٹریفک وارڈنز نے موٹر سائیکل سوار شخص کو روکا۔

ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان کیا تو مشتعل شہری نے سڑک پر کھڑی موٹر سائیکل کو آگ لگا دی، موبائل ویڈیوز میں مشتعل شخص کو موٹر سائیکل کو آگ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Watch Live Public News