کورونا سے مزید 27 افراد جان کی بازی ہار گئے

کورونا سے مزید 27 افراد جان کی بازی ہار گئے
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح کم ہو کرایک اعشاریہ 69 ہوگئی،24 گھنٹوں کے دوران 663 نئے کیس رپورٹ،مزید 27 افراد جان کی بازی ہار گئے،اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 34 ہو گئی،فعال کیس 33 ہزار 452 ریکارڈ کئے گئے، 2 ہزار 179 مریضوں کی حالت تشویشناک ہےنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 27مریض جاں بحق ہو گئے ٗ ملک میں مزید663افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اب پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 33ہزار 452 رہ گئی ہے۔ملک بھر میں کورونا کے 8 لاکھ94ہزار 352مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ٗ 9لاکھ 49ہزار 838مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں جبکہ کورونا سے تاحا22ہزار 034موات ہو چکی ہیں ٗ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 39017ٹیسٹ کئے گئے۔