غلام سرور خان کا پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان

غلام سرور خان کا پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان
اسلام آباد: غلام سرور خان نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ غلام سرورخان نے کہا ہے کہ مجھے اور میرے خاندان کو سیاست میں تقریبا 50سال ہوچکے ہیں، بحیثیتِ پاکستانی جو افواجِ پاکستان کی قربانیاں ہیں پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لیے ، افواجِ پاکستان، شہدا کی اُن یادگاروں پہ حملہ کرنا، GHQپہ حملہ کرنا،کور کمانڈر ہاوس پہ حملہ کرنا، میانوالی بیس پہ حملہ کرنا، وہ حملہ آور ملک دشمنی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ غلام سرور خان نے کہا کہ انہوں نے GHQپہ حملہ نہیں کیا، انہوں نے کورکمانڈر ہاوس پہ حملہ نہیں کیا، انہوں نے پاکستان کے دل پہ حملہ کیا، پاکستانیت پہ حملہ کیا تو میں اُن تمام ناپاک عزائم اورناپاک اقدام کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرا یہ مطالبہ ہے بحیثیتِ ایک محبِ وطن پاکستانی کہ ایسے لوگوں کو قرار واقعی سزادینی چاہیے،تو جن لوگوں نے اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کی ، میں اُس محاذ آرائی کی بھی بھرپور مذمت کرتا ہوں اور اس محاذ آرائی کی پالیسی سے اختلاف میں نے پارٹی کے ہر فورم پہ بھی کیا کہ ہمیں محاذ آرائی نہیں کرنی چاہیے ، اداروں کے ساتھ لڑائی نہیں کرنی لیکن جو کچھ ہوا ، بُرا ہوا ، بہت بُرا ہوا ، اس بنا پر تحریک ِ انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔