حکومت آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد کیلئے تیار، 36 ارب روپےکےنئےٹیکسز

حکومت آئی ایم ایف شرائط پر عملدرآمد کیلئے تیار، 36 ارب روپےکےنئےٹیکسز

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف کی شرائط عمل کرنے کے لئے وفاقی حکومت کا 36 ارب روپےکےنئےٹیکس اقدامات کا فیصلہ، فیصلہ تنخواہوں میں مجوزہ سےزیادہ اضافے اورسولرپینلزپرٹیکسزمیں کمی کے باعث کیاگیا۔

مجوزہ 18 فیصد کے مقابلےسولر پینلز کی درآمدپر 10 فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے، تنخواہوں میں مجوزہ 6 فیصد کے مقابلے 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےخزانہ نے نئےٹیکس اقدامات کی منظوری دے دی۔ 

چیئرمین ایف بی آر  کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کرنے سے ریونیو کا خلاپیدا ہوا، سولر پرٹیکس18سےکم کر کے 10 فیصد کرنے پر ریونیو گیپ پیداہوا ،آئی ایم ایف نےان ریلیف اقدامات کا متبادل پلان مانگا تھا۔

آئی ایم ایف کوٹیکس اقدامات پر مبنی پلان دیا گیا،ریونیوگیپ پرکرنےکے لیے 3مختلف اقدامات کیے گئے ہیں،ڈے اولڈ چوزے پر 10 روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز دی گئی۔

کمپنیوں کےلیےمیوچل فنڈ کےذریعےمنافع پر 29فیصدٹیکس کی تجویز ، حکومتی سیکیورٹیز کی ادائیگی پر 20 فیصد ٹیکس کی تجویز دی گئی۔

چئیر مین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو متبادل ٹیکس کے لیے 6 تجاویز بجھوائی گئیں، آئی ایم ایف نے6میں سے3 تجاویز پر اتفاق کیا، اگراقدامات نہیں لیتے تو سولر پر ٹیکس 18 فیصد ہی کرنا پڑتا۔

Watch Live Public News