(ویب ڈیسک) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان تکنیکی مذاکرات شروع ہوچکے ہیں۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ ایرانی وفد کیساتھ معاملات مزید بگاڑنے کے بجائے آگے بڑھنے پر بات ہوئی، حزب اللہ اور اسرائیل کی لڑائی کو کیسے روکا جائے اس پر بھی گفتگو ہوئی۔ایرانی ایٹمی پروگرام بند کرنے پر پیشرفت ہوئی۔تکنیکی ٹیمیں آگے کے عمل کو دیکھیں گی۔تکنیکی ٹیموں کے درمیان مذاکرات آئندہ دنوں تک جاری رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یقینی بنائیں گے کہ معاملات کو آگے بڑھائیں ۔فائنل ڈیل کی بنیاد رکھ دی ، پیشرفت ہوئی ہے لیکن ابھی بہت کچھ باقی ہے۔ایرانی وفد نے واک آؤٹ کی دھمکی دی تھی لیکن مذاکرات میں موجود رہے۔ایرانی تکنیکی ٹیم اس وقت بھی مذاکرات میں مصروف ہے۔دھمکیاں ملیں گی تو امریکی صدر ریکارڈ کی درستگی کیلئے بیانات بھی دینگے۔ریکارڈ کی درستگی کیلئے میں بھی بیانات جاری کر سکتا ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات میں جو پیشرفت ہوئی ہے اس پر خوش ہونا چاہیئے۔ امریکا اور ایران کے درمیان تکنیکی مذاکرات شروع ہوچکے ہیں ۔امریکی و ایرانی وکنیکی وفود اس وقت بھی مذاکرات میں مصروف ہیں ،اچھی پیشرفت ہوئی ہے، پورے خطے میں جنگ بندی چاہئے ہیں ۔نہیں چاہتے کہیں بھی کوئی واقعہ پورے خطے کو لپیٹ لے۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ لبنان میں جو جنگ جاری ہے وہ مرغی اور انڈے کے مترادف ہے، لبنان سے ڈرون حملہ کیا جاتا ہے تو اس کے جواب میں کارروائی ہوتی ہے،ایسے عمل کی شروعات کردی کہ جنگ کے دائرے کو محدود رکھاجائے۔ اسرائیل کی سیکیورٹی ناگزیر ہے، لبنان کی خودمختاری کی حفاظت بھی چاہتے ہیں ،چاہتے ہیں ایران حزب اللہ پر اپنا اثرو سوخ استعمال کرے اور انہیں روکے۔