مریم نواز کی اچانک طبیعت خراب، سوات جلسہ منسوخ

مریم نواز کی اچانک طبیعت خراب، سوات جلسہ منسوخ
لاہور: ( پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی اچانک طبعیت خراب ہونے کی وجہ سے سوات کا دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے تیز بخار کی وجہ سے انھیں مکمل آرام کی ہدایت کی ہے۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا پے کہ مریم نواز شریف کی اچانک طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے آج منگل کو سوات کا جلسہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز شریف کو تیز بخار ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں سفر کرنے سے منع کیا ہے۔ خیبر پختونخوا خاص طور پر اہل سوات سے معذرت خواہ ہیں۔ https://twitter.com/pmln_org/status/1505990636037496834?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1505990636037496834%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.siasat.pk%2Fforums%2Fthreads%2FD985D8B1DB8CD985-D986D988D8A7D8B2-DAA9D8A7-D8A2D8AC-D8B3D988D8A7D8AA-D985DB8CDABA-DB81D988D986DB8CD988D8A7D984D8A7-D8ACD984D8B3DB81-D985D986D8B3D988D8AE-DB81D988D986DB92-DAA9DB8C-D988D8ACDB81-DAA9DB8CD8A7-D8A8D986DB8CD89F.817354%2F انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف کو اعتماد ہے کہ خیبر پختونخوا کے عوام بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں شیر کے نشان پر مہر لگائیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے عہدیداروں اور کارکنان کے لئے مریم نواز شریف نے نیک تمناﺅں کا پیغام دیا ہے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام، عہدیداروں اور کارکنان کے جذبوں اور محنت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ آپ سے مریم نواز شریف کی صحتیابی کے لئے دعا کی اپیل کرتے ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔