روہڑی: شادی سے انکار پر ہندو لڑکی قتل

روہڑی: شادی سے انکار پر ہندو لڑکی قتل
سندھ کے شہر روہڑی میں شادی سے انکار پر نوجوان ہندو لڑکی کو قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق روہڑی میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ لڑکی پوجا اوڈ کو گولی مار کر قتل کردیا گیا، `ملزم نے شادی سے انکار پر پوجا کو نشانہ بنایا۔ ایس ایچ او بشیر جاگیرانی کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت واحد بخش لاشاری اور اس کے دو ساتھیوں کے نام سے ہوئی، ملزمان نے مقتولہ کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، لڑکی کو اغوا کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے پوجا اوڈ قتل کیس کے ملزم واحد بخش لاشاری کوعدالت میں پیش کرکے دس دن کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔ مقتولہ پوجا کے والد صاحب اوڈ نے پٹنی تھانے میں تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا، اہل خانہ کی جانب سے سکھرمیں احتجاج بھی کیا گیا تھا بعدازاں ملزم کی گرفتاری کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی پوجا کے قتل کی مذمت کی گئی تھی اور ‘جسٹس فار پوجا’ ٹویٹر پر ٹرینڈ بن گیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔