کمرہ عدالت میں ٹک ٹاک بنانا لڑکی کو مہنگا پڑ گیا

کمرہ عدالت میں ٹک ٹاک بنانا لڑکی کو مہنگا پڑ گیا

رحیم یار خان(پبلک نیوز) ٹک ٹاکر لڑکی کو کمرہ عدالت میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانا مہنگی پڑ گئی۔

احاطہ عدالت میں بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، عدالت میں بنائی جانے والی ویڈیو وائرل ہونے پر لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک ویڈیو جج صاحب کی غیر موجودگی میں بنائی گئی، کمرہ عدالت میں بنائی گئی ویڈیو سے عدالت کا وقار مجروح ہوا،ٹک ٹاکر گرل کے خلاف مقدمہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی مد میں درج کیا گیا، ٹک ٹاکر کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔