کراچی: منشیات فروشی کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب

کراچی: منشیات فروشی کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب
کراچی (پبلک نیوز) شہر سے منشیات فروشی کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، گینگ کا واٹس ایپ کے ذریعہ منشیات بیچنے کا انکشاف سامنے آ گیا۔تفصیلات کے مطابق شریں جناح کالونی سے منشیات فروشوں کا خاتون سمیت 5 رکنی گینگ پکڑا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین کا کہنا ہے کہ شیریں جناح کالونی سے 20 کلو منشیات برآمد ہوئیں، ملزمان کیماڑی،دیفنس اور کلفٹن میں منشیات بیچتے تھے۔ایس ایس پی کے مطابق پوش علاقوں میں لڑکیوں کو منشیات خاتون نرگس فراہم کرتی تھی۔ ملزمان سوشل میڈیا پر آڈر لیکر ہوم ڈیلوری کی سہولت دیتے تھے۔ ملزمان ایک پیکٹ 10 ہزار روپے کا فروخت کرتے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔