لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما شیریں مزاری کو رہا کرنےکا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں شیریں مزاری کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی ہے ۔ عدالت نے شیریں مزاری کو رہا کرنےکا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ شیریں مزاری ڈپٹی کمشنر کو بیان حلفی دیں کہ وہ آئندہ ایسی سرگرمی میں شامل نہیں ہوں گی ۔ میڈیا سے گفتگو میں ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ میری والدہ کو ایک ہفتے میں تین دفعہ گرفتار کیا گیا لیکن آج عدالت نے میری والدہ کا دوسرا ایم پی او آرڈر کلعدم قرار دیا۔ حکومت کو سوچنا چاہیے گھروں کو اسطرح برباد نہ کرے۔ ایمان مزاری نے مزید کہا کہ میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں لیکن افسوس کی بات ہے عمران خان کارکنوں اور لیڈر شپ کو بھول گئے۔