ڈاکٹر یاسمین راشد کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت ناساز ، اسپتال منتقل

ڈاکٹر یاسمین راشد کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت ناساز ، اسپتال منتقل

(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق   ڈاکٹر یاسمین راشد کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی ہے۔جس کے بعد انہیں  علاج کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق   ڈاکٹر یاسمین راشد جیل میں بے ہوش ہو گئی تھیں۔ سخت گرمی کی وجہ سے ڈاکٹر یاسمین راشد کا جیل میں بلڈ پریشر ہائی ہو گیا تھا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ  بلڈ پریشر ہائی ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر یاسمین راشد جیل میں بے ہوش ہوئیں۔جیل انتظامیہ نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو سروسز ہسپتال علاج کے لیے منتقل کر دیا ۔جہاں ان کا اعلان جاری ہے۔

Watch Live Public News