انسٹاگرام کے ذریعے بم بنانے کا طریقہ سیکھنے والے مجرم کو ڈھائی سال قید کی سزا

انسٹاگرام کے ذریعے بم بنانے کا طریقہ سیکھنے والے مجرم کو ڈھائی سال قید کی سزا
کیپشن: انسٹاگرام کے ذریعے بم بنانے کا طریقہ سیکھنے والے مجرم کو ڈھائی سال قید کی سزا

ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی عدالت نے انسٹاگرام کے ذریعے بم بنانے کا طریقہ سیکھنے والے مجرم کو ڈھائی سال قید کی سزا سنادی۔

انسدادِ دہشتگردی عدالت لاہور نے ٹرائل مکمل ہونے پر قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کا حکم سنایا۔انسداد دہشتگردی عدالت کے مقدمے کا ٹرائل مکمل ہونے پر فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ ایف آئی اے کے مطابق مجرم غیر ملکی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بم بنانے سے متعلق معلومات لے رہا تھا۔ ایف بی آئی نے معاملے کے بارے میں پاکستانی حکومت کو آگاہ کیا۔ حکومت پاکستان نے ایف آئی اے کو معاملے کی مکمل چھان بین کی ہدایت کی۔ ایف آئی اے کی جانب سے دوران ٹرائل آٹھ گواہ عدالت میں پیش کیے گیے۔ مجرم حنان عبداللہ پر بم بنانے کا طریقہ سیکھنے کا الزام ثابت ہوتا ہے۔ پراسیکیوشن اس الزام کے علاوہ باقی کوئی الزام ثابت نہیں کر سکی۔

فیصلے میں مزید لکھا گیا ہے کہ مجرم حنان عبداللہ کو انسٹاگرام کے ذریعے بم بنانے کا طریقہ سیکھنے پر ڈھائی سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔اس جرم کی زیادہ سے زیادہ سزا دس سال ہے۔ عدالت کی نظر میں حالات اور مجرم کی عمر دیکھتے ہوئے عدالت ڈھائی سال قید کی سزا سناتی ہے۔ مجرم حنان عبداللہ ضمانت پر ہے، حراست میں لیکر کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا جائے۔ 

Watch Live Public News