معرکہ بنیان مرصوص: سابق بھارتی وزیرِ خارجہ نے آپریشن سندور پر سوالات اٹھا دیے 

معرکہ بنیان مرصوص: سابق بھارتی وزیرِ خارجہ نے آپریشن سندور پر سوالات اٹھا دیے 
کیپشن: معرکہ بنیان مرصوص: سابق بھارتی وزیرِ خارجہ نے آپریشن سندور پر سوالات اٹھا دیے 

ویب ڈیسک: سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا کے آپریشن سندور کی ناکامی پر ہوشربا انکشافات منظر عام پر آگئے۔ 

سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا کے مطابق:مودی حکومت گودی میڈیا کے ذریعے آپریشن سندور کی ناکامی چھپانےکیلئے گمراہ کن پروپیگنڈا کررہی ہے۔ مودی حکومت طیاروں کی تباہی کی اصل تعداد چھپاکر قوم کو گمراہ کر رہی ہے۔مودی حکومت آپریشن سندور کو بہار الیکشن اور سیاسی فائدے کیلئے استعمال کرے گی۔مودی، امت شاہ، جے شنکر اوراجیت دووال کو سفارت کاری اور انٹیلیجنس کی ناکامی پر استعفی دینا چاہیے۔

سابق بھارتی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ آپریشن سندور کی ناکامی پر سوال کرنے والا آج بھارت میں غدار کہلاتا ہے۔ عوام کو حقائق بتانے کی بجائے مودی سرکار مکمل خاموش ہے۔مودی نے آل پارٹی اجلاس کو نظر انداز کر کے بہار میں سیاسی بیانات دینے کو ترجیح دی۔مودی اور بی جے پی پروپیگنڈا اور جھوٹ پر مبنی سیاست کر رہے ہیں۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی نے پہلگام فالس فلیگ کو اپنےمذموم سیاسی مقاصدکےلیےاستعمال کیا۔سابق بھارتی وزیرِخارجہ کے بیانات سے واضح ہے کہ مودی کو عبرتناک شکست ہوئی ۔

Watch Live Public News