ویب ڈیسک: پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک اور اہم باب آج شام اس وقت رقم ہوگا جب ایوانِ صدر میں ایک خصوصی تقریب کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ان کے عہدے کا باقاعدہ بیج پہنایا جائے گا۔
تقریب شام 8 بجے شروع ہوگی جبکہ مہمانوں کی آمد شام 7 بجے سے متوقع ہے۔ اس اہم موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بیج لگائیں گے، جسے پاکستان کی فوجی تاریخ میں ایک نمایاں اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔تقریب میں شرکت کیلئے مہمانوں کو دعوت نامے جاری کردیے گئے ہیں۔
تقریب میں وزیراعظم، وفاقی وزراء، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، اعلیٰ عسکری حکام اور دیگر اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
فوجی اور سیاسی قیادت کی اس تقریب میں شرکت پاک فوج کے ادارہ جاتی تسلسل اور قیادت کی قومی سطح پر پذیرائی کا مظہر ہے۔
تقریب کا پس منظر
یہ تقریب دراصل گزشتہ روز منعقد ہونا تھی تاہم خضدار حملے کے باعث فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر اسے مؤخر کر دیا گیا تھا۔ اب اس تقریب کو ملکی سطح پر ایک مثبت علامت اور عسکری قیادت کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔