لاہور؛ ملزمان کا جیولری کی دکان پر دھاوا، دکاندار پر تشدد

 لاہور؛ ملزمان کا جیولری کی دکان پر دھاوا، دکاندار پر تشدد

ویب ڈیسک: لاہور میں معمولی تلخ کلامی پر جیولر کی دکان پر غنڈہ عناصر کا دھاوا۔  

پولیس کےمطابق ملزمان نے نواں کوٹ کے علاقے ڈھولن وال میں دھاوا بولا اور دکاندار پر تشدد کیا، ملزمان دکاندار عمر فاروق پر تشدد کے دوران ویڈیو بھی بناتے رہے۔

ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کا کہنا تھا کہ نواں کوٹ پولیس نے ویڈیو کی مدد سے چاروں ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ہونے والوں میں جاوید، شعیب، شہباز، اور حسین شامل ہے۔

ملزمان کے خلاف شہری عمر فاروق کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن کے حوالے کردیا گیا۔

Watch Live Public News