تحریک انصاف کا دھرنا:انتظامیہ نے جگہ تبدیل کرنے کی تجویز دیدی

تحریک انصاف کا دھرنا:انتظامیہ نے جگہ تبدیل کرنے کی تجویز دیدی
اسلام آباد: راولپنڈی کی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے دھرنے کا مقام تبدیل کرنے کی تجویز دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف فیض آباد کے قریب دھرنا دینا چاہتی ہے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور راولپنڈی کی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے دھرنے کا مقام علامہ اقبال پارک تک لانے کی تجویز دے دی ہے، پی ٹی آئی راولپنڈی کے قائدین نے جگہ کی تبدیلی پرمشاورت کے لیے مزید وقت مانگ لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان براستہ ہیلی کاپٹر راولپنڈی پہنچیں گے، ہیلی کاپٹر سے سٹیج تک سکیورٹی کے انتظامات پر بھی نظر ثانی جاری ہے، راولپنڈی میں فیض آباد کے قریب انتہائی اہم تنصیبات بھی موجود ہیں اور راولپنڈی انتظامیہ نے پی ٹی آئی قائدین کو تمام خدشات سے آگاہ کردیا ہے۔ راولپنڈی میں 26 نومبر کو ہونے والے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے دھرنے کی وجہ سے حساس عمارتوں کی سکیورٹی اور پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز متاثر ہونے کا خدشہ بھی ہے اس کے ساتھ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی 26 نومبر کو اسلام آباد پہنچے جائے گی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔