نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی کی صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات

نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی کی صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات
کیپشن: نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی کی صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات

ویب ڈیسک: نیویارک کے نئے میئر، ظہران ممدانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔

صدر ٹرمپ نے اس ملاقات کے دوران کہا کہ انہوں نے ظہران ممدانی سے مشترکہ امور پر تبادلہ خیال کیا اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا، "میں خوش ہوں گا اگر ظہران ممدانی نیویارک کے معاملات بہتر انداز میں چلائیں گے۔"

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ انہیں امید ہے کہ ممدانی کچھ قدامت پسندوں کو حیران کن فیصلوں کے ذریعے چونکا دیں گے۔ تاہم، ٹرمپ نے اس ملاقات میں ممدانی کے ممکنہ طور پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو گرفتار کرنے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

اس موقع پر، امریکی صدر نے غزہ میں مستقل امن کے لیے حماس کو غیر مسلح کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مزید یہ کہ، انہوں نے یوکرین کے امن منصوبے کے بارے میں کہا کہ یوکرینی صدر زیلنسکی کو امریکی حمایت یافتہ امن منصوبے کی منظوری دینی ہوگی۔

Watch Live Public News