سابقہ اہلیہ جمائمہ کی والدہ کے انتقال پر عمران خان کا اظہار تعزیت

سابقہ اہلیہ جمائمہ کی والدہ کے انتقال پر عمران خان کا اظہار تعزیت
کیپشن: سابقہ اہلیہ جمائمہ کی والدہ کے انتقال پر عمران خان کا اظہار تعزیت

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سابقہ اہلیہ جمائمہ کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس افسوس ناک خبر کے بارے میں گزشتہ روز علم ہوا۔

سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ میرے بیٹوں کی بہترین نانی اور ایک نہایت مہربان اور ہمدرد خاتون تھیں۔ میں جب بھی لندن جاتا تو اپنے بیٹوں کے ساتھ ان کے یہاں ٹھہرتا تھا۔ وہ میرے لیے میری والدہ کی طرح تھیں۔

بانی پی ٹی آئی نے لکھا کہ ان کی موت سے گہرا صدمہ ہوا، وہ ہماری یادوں میں ہمیشہ رہیں گیں، ان کے تمام بچوں اور پوتے پوتیوں، نواسے، نواسیوں سے دل کی گہرائیوں کے ساتھ اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ اگر میں جیل میں قید نہ ہوتا تو میں اپنے بیٹوں سلیمان اور قاسم کے ساتھ اس کی آخری رسومات میں شریک ہوتا۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کی والدہ اور برطانوی سماجی شخصیت لیڈی اینابیل گولڈ سمتھ 18 اکتوبر کو 91 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔

Watch Live Public News