آئندہ انتخابات میں بھی آر ٹی ایس استعمال کرنیکا فیصلہ

آئندہ انتخابات میں بھی آر ٹی ایس استعمال کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں آئندہ عام انتخابات سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں بڑے فیصلے کیے گئے ہیں.

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کےلئے نئی حلقہ بندیاں کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نئی حلقہ بندیاں 2017 کی مردم شماری پر رپورٹ پر تیاری کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں. الیکشن کمیشن کا آئندہ عام انتخابات میں پھر آرٹی ایس، آر ایم ایس کے استعمال پر اصولی اتفاق کیا گیا ہے.

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ہدایات جاری کی ہیں کہ آر ٹی ایس آر ایم ایس کی 2018 میں سامنے آنے والی خامیاں نادرا سے مل کر دور کی جائیں، جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے غلطیوں سے پاک الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے. الیکشن کمیشن نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ٹیکنیکل کمیٹی ای وی ایم پر جائزہ جلد مکمل کرے.

ذرائع کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ غلطی اور خامی سے پاک ٹیکنالوجی کے استعمال کے حق میں ہیں، حکومت کی جانب سے تاحال ای وی ایم سے متعلق مانگی گئی چیزیں فراہم نہیں کی گئیں. الیکشن کمیشن اجلاس میں ممبران سیکرٹری الیکشن کمیشن سپیشل سیکرٹری سمیت تمام ونگز کے حکام نے شرکت کی، اجلاس کے دوران انتخابی امور اور تیاریوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ الیکشن کمیشن نے ووٹرز فہرستوں کی ڈور ٹو ڈور تصدیقی مہم شروع کرنے پر بھی اصولی اتفاق کیا گیا.

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔