پنجاب بھر میں ڈینگی نے ڈیرے ڈال لئے

پنجاب بھر میں ڈینگی نے ڈیرے ڈال لئے
لاہور ( پبلک نیوز) پنجاب بھر میں ڈینگی مچھر کے وار مزید تیز۔ کورونا کے بعد لاہور ڈینگی کے لئے بھی ہاٹ سپاٹ ایریا بن گیا۔ 24 گھنٹوں میں لاہور سے ڈینگی کے 126 مریض رپورٹ ہوئے۔ سیکرٹری عمران سکندر کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 131 مریض رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کاروائیاں جاری۔ گزشتہ روز راولپنڈی سے 2، جبکہ شیخوپورہ، سرگودھا اور راجن پور سے بالترتیب 1 ایک مریض رپورٹ ہوا۔ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے 736 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال اب تک لاہور سے ڈینگی کے 623 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 41 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 19 مریض داخل ہیں۔ راولپنڈی کے ہسپتالوں میں 20 جبکہ نشتر ہسپتال ملتان میں ڈینگی کے 2 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے فاطمہ میموریل اور سروسز ہسپتال میں 4 چار جبکہ میو ہسپتال اور گنگارام ہسپتال میں ڈینگی کے 3 تین مریض داخل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے گنگارام، چلڈرن ہسپتال، نواز شریف ہسپتال، ایور کئیر، حمید لطیف اور یورنیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی کا 1 ایک مریض داخل ہے۔ راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں 15, بینظیر بھٹو ہسپتال میں 3 جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال اور واپڈا ہسپتال راولپنڈی میں ڈینگی کا 1 ایک مریض داخل ہے۔ مون سون میں ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر ازحد ضروری ہیں۔ مون سون کے دوران ڈینگی سے بچاؤ کے لئے شہری زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ خصوصاً بارش کا پانی رہائشی علاقوں میں نہ جمع ہونے دیں۔ گزشتہ روز پنجاب بھر میں 127 مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔ گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 7,130 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔ گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 3,893 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا۔ گزشتہ روز لاہور میں 94 ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا گیا۔ عوام سے اپیل ہے کہ کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بھی اپنائیں۔ پنجاب کے تمام علماء کرام سے بھی اپیل ہے کے مساجد میں آنے والے نمازیوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہ کریں۔ ذمہ دار شہری کا ثبوت دیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں۔ گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔ صفائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکا جا سکتا ہے۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔