ویب ڈیسک: فخر زمان کے غلط آؤٹ پر پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے آئی سی سی کو ٹی وی امپائر کی شکایت کردی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے منیجر امپائرز اور میچ ریفری کو فیصلے پر ای میل کردی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ فخر زمان کا کیچ آؤٹ متنازعہ فیصلہ تھا، ٹی وی امپائر نے شواہد کا بغور جائزہ نہیں لیا۔
پاکستانی شکایت میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹی وی امپائر کو تمام اینگل دیکھ کر فیصلہ کرنا چاہئے تھا۔ متنازعہ کیچز اور مبہم شواہد پر بلے باز کو بینفٹ آف ڈاؤٹ دیا جاتا ہے۔ ٹی وی امپائرز نے شواہد واضع ہونے کے باوجود فیلڈنگ سائیڈ کے حق میں فیصلہ کیا۔