ایچ ون بی ورک ویزے کی نئی فیس کا سن کر بھارتی مسافر جہاز سے اتر گئے

ایچ ون بی ورک ویزے کی نئی فیس کا سن کر بھارتی مسافر جہاز سے اتر گئے

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یچ ون بی ورک ویزے کی نئی فیس 1 لاکھ دالر مقرر کی گئی،  ”ایمریٹس“ کی پرواز میں اس وقت ہنگامہ کھڑا ہوا  جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اچانک اعلان کیا جس کے بعد کئی بھارتی مسافر طیارے سے اتر گئے۔ 

امریکا کے سان فرانسسکو ایئرپورٹ پر دبئی جانے والی ”ایمریٹس“ کی پرواز میں جمعے کو اس وقت ہنگامہ کھڑا ہوگیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اچانک اعلان کیا کہ ایچ ون بی ورک ویزے کی فیس اب ایک لاکھ ڈالر ہوگی۔

اعلان سنتے ہی بھارت جانے والے کئی مسافر اس خوف سے طیارے سے اتر گئے کہ واپس آنا پڑا تو پیسے کہاں سے دیں گے؟ اس ہنگامے کے باعث پرواز کو تین گھنٹے کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافر جہاز کے اندر کھڑے ہیں، کچھ گھبراہٹ کے عالم میں فون پر خبریں دیکھ رہے ہیں، جبکہ بعض ایک دوسرے سے پوچھ رہے ہیں کہ فلائٹ ہوگی بھی یا نہیں۔

طیارے کے کپتان نے بھی غیرمعمولی اعلان کرتے ہوئے کہا، ’خواتین و حضرات، یہ صورتحال ہمارے لیے بھی بے مثال ہے۔ اگر کوئی مسافر پرواز میں سفر نہیں کرنا چاہتا تو وہ اتر سکتا ہے۔ یہ بالکل درست ہے، بس براہِ کرم فوری فیصلہ کرلیں۔‘ 

عینی شاہدین کے مطابق فضا ایسی تھی جیسے کوئی ایمرجنسی ہو۔ ایک انسٹاگرام صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’امارات کی پرواز پر مکمل افراتفری پھیل گئی، ٹرمپ کے حکم نامے نے بھارتی مسافروں کو ہلا کر رکھ دیا اور کئی مسافروں نے طیارہ ہی چھوڑ دیا۔‘


 

Watch Live Public News