(ویب ڈیسک ) سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے مینجر ملزم سبحان شریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی ۔ ڈکی بھائی کے مینجر سبحان کو 9 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔
خیال رہے کہ ملزم سبحان کو این سی سی آئی اے نے اس کے گھر سےگرفتار کیا تھا۔
قبل ازیں عدالت کی جانب سے سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی ضمانت بعدازگرفتاری خارج کردی گئی تھی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت خارج کی۔
خیال رہے کہ ملزم سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ان کے خلاف مقدمہ 17 اگست کی نصف شب این سی سی آئی اے لاہور کی جانب سے ریاست کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس میں دفعہ 13 (الیکٹرانک جعلسازی)، دفعہ 14 (الیکٹرانک فراڈ)، دفعہ 25 (اسپیم) اور دفعہ 26 (اسپوفنگ) شامل ہیں۔اس کے علاوہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 294-بی اور 420 کے تحت بھی الزامات عائد کیے گئے۔