(ویب ڈیسک ) ترکیہ شدید زلزلے لرز اٹھا، شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترکیہ میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔جرمن ریسرچ سنٹر کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر اور مرکز استنبول سے 73 کلومیٹر دور تھا۔
امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق رومانیہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔
زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔