Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/CpkjrksqU7#SBPExchangeRate pic.twitter.com/1pHVzanqXs
— SBP (@StateBank_Pak) August 23, 2023
کراچی: کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 312 روپے کا ہوگیا۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 306 روپے پر بند ہوا تھا۔ انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمت بڑھ گئی، انٹر بینک میں ڈالر 63 پیسے مہنگا ہوگیا ہے ۔جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 299.64 روپے پر بند ہوا۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 299 روپے 1 پیسے پر بند ہوا تھا۔