آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ 2025 کا سفر کامیابی سے اختتام پذیر

آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ 2025 کا سفر کامیابی سے اختتام پذیر
کیپشن: آئی ایس پی آر سمر انٹرنشپ 2025 کا سفر کامیابی سے اختتام پذیر

ویب ڈیسک: پاکستان کی سب سے بڑی انٹرنشپ میں مُلک بھر سے طلبہ کی کثیر تعداد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ 6 ہفتوں پر مشتمل سمر انٹرنشپ - 2025 میں 33 شہروں کے 6500 سے زائد طلبہء نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سمر انٹرنشپ پروگرام میں ملک بھر کے 150 سے زائد سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں سے طلبا نے شرکت کی۔ تعلیم و تربیت سے بھر پور سمر انٹرنشپ میں ملک کی نامور شخصیات کی طلبا سے خصوصی نشستوں کا انعقاد کیا گیا۔ سمر انٹرنشپ کے طلبا نے پی ایم اے کاکول، این سی ٹی سی پبی، پاکستان اور ڈیننس فیکٹری واہ سمیت متعدد فوجی تنصیبات کا دورہ بھی کیا۔

آؤٹ ڈور ویزٹس سے طلبا نے پاک افواج کی آپریشنل تیاریوں اور صلاحیتوں کا بھی جائزہ لیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ سمر انٹرنشپ کے طلبا کی خصوصی نشستوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔ طلبا کا کہنا تھا کہ سمر انٹرنشپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔

انٹرنشپ کے اختتام پر طلبا کو آئی ایس پی آر کی جانب سے اعزازی سند (سرٹیفکیٹ) سے بھی نوازا گیا۔

Watch Live Public News