کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا
کیپشن: کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

ویب ڈیسک: ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی آزاد خان نے کہا کہ کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ اور ڈی آئی جی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بدین کے 45 سالہ عبدالرحمان کے قتل کی تحقیقات سے ’’را‘‘ نیٹ ورک کا سراغ لگایا۔ سی ٹی ڈی سندھ اور وفاقی حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کی۔

آزاد خان نے بتایا کہ قتل کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والے پستول اور موٹر سائیکل برآمد کیے گئے۔ دوران تفتیش اس بات کا انکشاف ہوا کہ واقعہ کا ماسٹر مائنڈ سنجے سنجیو کمار عرف فوجی تھا۔ جو ایک خلیجی ریاست میں رہائش پزیر ہے۔

خلیجی ممالک میں سنجے کمار عرف فوجی نے خطیر رقم سلمان کو بھیجی، سلمان نے حیدر آباد میں دیگر ملزمان سے ملاقات کی، تین ملزمان ماتلی گئے جہاں واردات کی۔ واردات کے بعد سلمان کراچی ایئر پورٹ سے نیپال فرار ہوا۔ ملزم ارسلان کو 17 اور طلحہ و عمیر کو 22 اگست کو گرفتار کیا۔ ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ، موبائل فون برآمد کیے۔

انہوں نے بتایا کہ را نے ایک علیحدگی پسند تنظیم کو بھی استعمال کیا۔ را پہلے بھی دہشتگردی کی وارداتیں کروا چکی ہے۔

Watch Live Public News