سی ایس ایس کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

سی ایس ایس کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا
کیپشن: سی ایس ایس کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

ویب ڈیسک: فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی ) نے سی ایس ایس 2025 کے تحریری امتحان کے نتائج جاری کر دیے۔

 کمیشن کے مطابق 18,139 امیدواروں نے درخواست دی، جن میں سے 12,792 نے امتحان میں شرکت کی، تاہم صرف 354 امیدوار کامیاب ہو سکے۔ یوں کامیابی کا تناسب محض 2.77 فیصد رہا۔

جن امیدواروں کے کیسز مسترد ہوئے، ان کے نتائج قواعد کے تحت روک دیے گئے ہیں۔ کامیاب امیدواروں کو اگلے مراحل — میڈیکل ٹیسٹ، نفسیاتی جائزہ اور وائیوا — کے لیے جلد مطلع کیا جائے گا۔

Watch Live Public News