ویب ڈیسک: سکولوں میں سہولیات بارے غلط معلومات کی فراہمی پر سی ای او ایجوکیشن میانوالی احمد یار کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
سی ای او میانوالی احمد یار کو فوری چارج چھوڑنے، محکمہ تعلیم کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی، سی ای او ایجوکیشن میانوالی احمد یار کو عہدے سے ہٹائے جانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خالد محمود خان کو سی ای او میانوالی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ، سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے احمد یار کی خدمات معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔
